حکومتی اور سٹیٹ بینک کے ہنگامی اقدامات کے بعد اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کے درمیان بڑا فرق اب تقریبا ختم ہو چکاہے جبکہ دیگر غیر ملکی کرنسیوں پر بھی اس کا بڑا اثر پڑا ہے ۔تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 1.98 روپے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 روپے کمی ہوئی ، اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے سستا ہو کر 332 روپے پر آ گیا ،یور و کی قیمت میں اب تک 23 روپے کمی ہوئی ۔پاﺅنڈ 9 روپے کم ہو کر 388 روپے پر آ گیا ،پاﺅنڈ کی قیمت میں اب تک 30 روپے کمی ہوئی ہے ۔سعودی ریال 1.50 روپے کمی سے 81.80 روپے پر آ گیا ،اماراتی درہم 86.80 روپے پر تبدیل نہیں ہوا، درہم بلندی سے 3.20 روپے نیچے آیا ،فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک کا فرق ایک فیصد سے بھی نیچے آ گیا ،آئی ایم ایف نے دونوں مارکیٹوں کے درمیان 1.25 فیصدفرق کی شرط رکھی ہے ،فارن کرنسی کی قیمت میں اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں فرق 0.7 فیصد کے برابر ہے ،پیر کو اوپن مارکیٹ اور انٹر بینک میں فارن کرنسی کی قیمت کا فرق تقریبا 8.2 فیصد تھا ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments