پشاور : غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 547 ڈیلرز گرفتار، کتنے لاکھ ڈالر برآمد؟

پشاور : غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 547 ڈیلرز گرفتار، کتنے لاکھ ڈالر برآمد؟

پشاور میں غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 547 ڈیلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائیوں کے دوران 44 دکانیں سیل کر دیں، ملزمان سے 4 لاکھ 105 ڈالر برآمد کئے۔ غیر قانونی کرنسی کے کاروبار میں گرفتار 167 ملزمان کو سزائیں دلوائی گئیں۔بتایا گیا ہےکہ یکم دسمبر 2022 سے رواں 2 ستمبر تک 467 چھاپے مارے گئے۔ ایف آئی اے نے مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں