مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں اضافے کا امکان

مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا، شرح سود میں اضافے کا امکان

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور شرح سود میں ردوبدل کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔مرکزی بینک کے مطابق بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی اجلاس کے بعد شرح سود میں ردوبدل کا اعلان کرے گی، اس وقت بنیادی شرح سود 22 فیصد ہے۔ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ سٹیٹ بینک نے 26 جون کو شرح سود 100 بیسس پوائنٹس یعنی 1 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد بنیادی شرح سود 22 فیصد ہو گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں