حکومت عوام کو پھر بجلی کے جھٹکے دینے کی تیاریاں کر رہی ہے، بجلی کی قیمت ایک روپیہ 82 پیسے فی یونٹ بڑھا ئے جانے کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواست نیپرا میں جمع کروا دی ہے جس پر سماعت کے بعد نیپرا فیصلہ جاری کرے گا۔قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، نیپرا 27 ستمبر کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ بتایا گیا ہے کہ حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو مفت بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ایک رپورٹ میں انکشاف سامنے آیا کہ بیشتر لوگ بجلی کے مفت یونٹس پڑوسیوں کو فروخت کر دیتے ہیں، 15 کمپنیوں کے ملازمین مفت بجلی کی سہولت سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments