حکومت نے تین ماہ میں مزید کتنا قرض لیا؟ اعدادوشمار سامنے آگئے

حکومت پاکستان نے تین ماہ سے بھی کم مدت میں مقامی بینکوں سے 1.6ٹریلین روپے کے ریکارڈ قرضے لے لیے۔
نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سٹیٹ بینک کے ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ ریاستی امور چلانے کے لیے مالی سال 2023-24ءکی رواں سہ ماہی کے دوران مقامی بینکنگ سیکٹر سے یہ قرضے کیش کی صورت میں لیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت نے سٹیٹ بینک آف پاکستانی سے 98ارب روپے قرض لیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے کی ایک لازمی شرط ہے کہ پاکستانی حکومت سٹیٹ بینک آف پاکستان سے براہ راست قرض نہیں لے سکتی۔
بجٹ خسارے پر قابو پانے کے لیے 8ستمبر تک رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں حکومت نے سکیجوئلڈ بینکوں سے 1.5ٹریلین روپے کے قرضے لیے۔ان نئے قرضوں کے بعد رواں مالی سال کے دوران بجٹ خسار ے کو پورا کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے لیے گئے قرضے 3.74ٹریلین روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں حکومت کی طرف سے 3.13ٹریلین روپے کے قرضے لیے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں