نیپرا نے بجلی 4 روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

نیپرا نے کراچی کیلئے بجلی 4 روپے 45 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دیدی۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کے نرخوں میں اضافہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ نوٹیفکیشن کیلئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ نیپرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کے-الیکٹرک صارفین سے اضافی وصولیاں اکتوبر، نومبر 2023 میں کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں