پیٹرول کی قیمت میں 19 روپے لیٹر تک کمی کا امکان

ملک میں ڈالر کی قیمت گرنے کے ساتھ ہی پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا امکان ظاہر کر دیا گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق یکم سے 15 اکتوبر تک ہائی سپیڈ ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 19 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔ نگران دور حکومت میں پیٹرولیم قیمتوں میں کمی کا یہ پہلا موقع ہو گا، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ جب سے اقتدار میں آئے ہیں پیٹرول کی قیمت میں 58 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔بتایا گیا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کم ہونے ، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر ریٹ گرنے سمیت وجوہات کے سبب پیٹرول کی قیمت 15 سے 19 روپے لیٹر کم ہو سکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں