حکومتی اور سٹیٹ بینک کے اقدامات کے بعد روپے کی قدر بحال ہو رہی ہے جبکہ ڈالر روزانہ کی بنیاد پر سستا ہو تا چلا جارہاہے ،انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 99 پیسے کمی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر99پیسے ستا ہو کر 286.75 روپے پر ٹریڈ کر رہاہے .دوسری جانب پیر کو 24 قیراط سونے کی قیمت 202,000 روپے فی تولہ رہی۔ 22 قیراط سونے کی موجودہ قیمت 185,167 روپے فی تولہ ہے۔کم مقدارمیں سونا خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے، 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت اب 173,182 روپے ہے۔تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 10 گرام 22 قیراط سونا 158,751 روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے۔پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں 1000 روپے کی معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔سونے کی قیمت عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے مطابق پاکستان میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔
Load/Hide Comments