قندوز سپین زر کمپنی نے 150 ٹن خشک ٹماٹروں کی پہلی کھیپ یورپ برآمد کرلی ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمپنی کے عہدیداروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک کی ترقی اور خود کفالتی کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔ سپین زر کمپنی جو کہ گزشتہ 21 سال سے بند تھی امارت اسلامیہ کی آمد کے ساتھ دوبارہ فعال ہوگئی اور اب سینکڑوں لوگ کپاس، کاٹن آئل اور دیگر مصنوعات کی پیداوار میں مصروف ہیں۔
اس کمپنی کے عہدیداروں نے مزید کہا کہ خشک ٹماٹروں کے علاوہ وہ اس کمپنی کے ذریعے ہاتھ سے بنی گھریلو مصنوعات بھی بیرون ممالک کو برآمد کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل افغانستان کے مشروبات اور کچھ دیگر مصنوعات کینیڈا سمیت دیگر ممالک کو برآمد کی جاچکی ہیں۔
