ایران: حجاب نہ پہننے پر 2 اداکاراؤں کیخلاف مقدمات درج

تہران( سٹار ایشیا نیوز )ایران میں حجاب نہ پہننے پر مزید 2 اداکاراؤں کیخلاف مقدمات درج کر لیےگئے۔

مقامی میڈیا کی رپورٹس کےمطابق حال ہی میں بغیر حجاب کےنظر آنے کےبعد 37سالہ باران کوثری اور 44سالہ شقایق دہقان کیخلاف الگ الگ مقدمات دائر کیےگئے تھے۔

رپورٹس کےمطابق دونوں اداکاراؤں کو اس مقدمےمیں جرمانےیا قید کی سزا ہوسکتی ہے۔

مقامی میڈیا کےمطابق باران کوثری نےگزشتہ جمعےکو اداکار حسام محمودی کی آخری رسومات میں بغیر حجاب کےشرکت کی تھی، ان کی تصاویر فوری طور پر انٹرنیٹ اور کچھ میڈیا سائٹس پرشائع ہوئی تھیں جبکہ شقایق دہقان کی ایک کیفےمیں بغیر حجاب کےتصاویر سامنےآئی تھیں۔

اس سےقبل بھی ایران میں کچھ اداکاراؤں کیخلاف حجاب نہ پہننے پرمقدمات درج کیےگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسکول میں طالبہ نے ٹیچر پر مرچوں کا اسپرے کردیا
خیال رہےکہ گزشتہ سال 16ستمبر کو ایک نوجوان لڑکی مہسا امینی کو صحیح طریقے سےحجاب نہ پہننے پر سیکیورٹی اہلکاروں نےحراست میں لیاتھا، جوکہ حراست کےدوران انتقال کرگئی تھی، جس کےبعد ایران کے مختلف شہروں میں پُرتشدد مظاہرےشروع ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں