Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
اداکارہ مریم انصاری کی گود میں ننھی پری اتر آئی

اداکارہ مریم انصاری کی گود میں ننھی پری اتر آئی

سابق کرکٹر معین خان کے بیٹے اور اداکارہ مریم انصاری کے ہاں ننھی پری کی آمد پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بیٹی کی پیدائش کی خبر اداکارہ مریم انصاری کے شوہر اور معین خان کے بیٹے اویس خان نے انسٹا گرام پر شیئر کی۔ ننھی پری نے 4 جولائی کو جنم لیا اور اس کا نام عمایا خان رکھا گیا ہے ۔معین خان نے دادا بننے پر انتہائی خوشی کا اظہار کیا، مریم انصاری نے اپنی ساس کے ساتھ چند دن قبل ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں مداحوں سے جلد ماں بننے سے متعلق خوشخبری شیئر کی تھی۔اویس خان اور اداکارہ مریم انصآری سال 2021 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں