لیہ میں پولیس کی یونیفارم میں ویڈیو بنانے والی ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں نبیلہ نامی یہ لڑکی پولیس کی وردی میں ملبوس ڈانس کر رہی ہوتی ہے۔یہ ویڈیو لیہ کے چوک اعظم کے علاقے میں فلمائی گئی جو تیزی سے وائرل ہوئی اور پولیس نے اس پر کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ”پولیس یونیفارم میں کسی طرح کی بیہودہ ویڈیو بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی۔
