Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارکی 16 سالہ بیٹی نے خودکشی کر لی

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکارکی 16 سالہ بیٹی نے خودکشی کر لی

بھارتی فلم اندسٹری کے معروف اداکار اور میوزک ڈائریکٹر ’ وجے اینٹونی ‘ کی 16 سالہ بیٹی نے خود کشی کر لی ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی اداکار اینٹونی کی 16 سالہ بیٹی میرا کی لاش گزشتہ شب 3 بجے چنئی کے گھر میں لٹکتی ہوئی برآمد ہوئی ، ۔بچی کی موت پر اہل خانہ اور سکول کے دیگر بچوں سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے ، بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ اداکار کی 16 سالہ بیٹی میرا ذہنی تناو¿ کا شکار تھی، اس نے مبینہ طور پر پھندا لگاکر خودکشی کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق میرا چنئی شہر کے ایک پرائیوٹ اسکول میں 12 ویں جماعت میں زیرِ تعلیم تھی۔رپورٹس میں بتایا گیا کہ میرا کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وجے اور ان کی فیملی کی جانب سے تاحال اس واقعے پر کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

eighteen + five =