ویویک اوبرائے سے فراڈ کرنے والا سابق بزنس پارٹنر گرفتارکرلیاگیا

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار ویویک اوبرائے سے فراڈ کرنے والے ان کے سابق بزنس پارٹنر کو گرفتار کرلیا ہے۔ سنجے ساہا نامی شخص پر الزام ہے کہ انہوں نے بزنس کے نام پر اداکار سے ڈیڑھ کروڑ کی رقم بٹوری اور اسے اپنی ذاتی کاموں کیلئے استعمال کیا۔ ویویک اوبرائے کی کمپنی نے جولائی میں پولیس کو شکایت درج کرائی تھی جس میں سنجے کے ساتھ ان کی والدہ نندتا ساہا اور رادھیکا نندا سمیت دیگر افراد پر بھی فراڈ کا الزام لگایا گیا تھا۔ پولیس شکایت کے مطابق ملزمان نے اداکار کو ایونٹ مینجمنٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کیلئے رقم لگانے پر آمادہ کیا اور منافع کا جھانسا دیا لیکن اس رقم کو مبینہ طور پر ذاتی استعمال کیلئے خرچ کیا گیا۔ اداکار کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں