زارا نور عباس نے پریشانی سے دوچار افراد کیلئے مفید مشورہ دیدیا

معروف اداکارہ زارا نور عباس نے مشکل وقت سے گزرنے والے افراد کو اپنے ذاتی تجربے کی روشنی میں مفید مشورہ دے دیا۔زارا نور عباس نے گزشتہ روز فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی دو تصاویر شیئر کیں جن کے کیپشن میں لکھا کہ زندگی سوشل میڈیا پر جتنی آسان نظر آتی ہے ویسی ہرگز نہیں ہے، کچھ دن ایسے بھی ہوتے ہیں جن کو ہم معمولی بات سمجھتے ہیں ایسا کرلینا بھی بہت بڑی کامیابی ہوتی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CyA81GfL99E/?igshid=NTc4MTIwNjQ2YQ==

انہوں نے لکھا کہ ایسے وقت میں آپ کو مشورہ دینے والے آپ کی مدد اور رہنمائی کرتے ہیں اور زندگی بہتر طریقے سے گزارنے کیلئے آپکو حکمتِ عملی بتاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن میں کہنا چاہوں گی کہ یہ آپ کی زندگی ہے، آپکی جدوجہد ہے، آپ کو سوچنا ہے کہ آپکو کیا کرنا چاہئے، اپنی پریشانی سب پر آشکار کرنی ہے یا سب سے چھپا کر رکھنی ہے، لوگوں کو جو سوچنا ہے سوچنے دیں، کیونکہ اللہ ہے جو آپ کو دیکھ رہا ہے اور آپ کو کبھی ہارنے نہیں دیگا۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ وہ اللہ ہی ہے جس کے سامنے آپ اپنی خواہشات کیلئے ضد کرتے ہیں، لیکن صرف وہ ہی جانتا ہے کہ آپ کیلئے کیا بہتر ہے، لہذا صرف اس پر بھروسہ رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں