ورلڈ کپ کے 39 ویں میچ میں افغانستان اور آسٹریلیا آج آمنے سامنے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق عالمی کرکٹ ٹورنامنٹ کا اہم میچ ممبئی کے واکھنڈے سٹیڈیم میں سجے گا، پاکستان وقت کے مطابق میچ دوپہر ڈیڑھ بجے ہی شروع ہو گا۔ افغانستان نے تاحال ورلڈ کپ کے 7 میچز کھیلے جن میں سے 4 میں کامیاب ہوا جبکہ آسٹریلیا نے 7 میں سے 5 میچز میں فتح حاصل کی۔ آج کا میچ افغانستان کیلئے سخت امتحان ثابت ہو گا۔
