چمن کے قریب بس قلابازیاں کھاتی ہوئی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 12 مسافر شدید زخمی ہو گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق مسافروں سے بھری بس چمن کے قریب کوژک سٹاپ کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گر گئی، سڑک سے نیچے گرتے ہوئے بس نے کئی قلابازیاں کھائیں جس کے سبب مسافروں کو شدید چوٹیں آئیں۔امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو بس سے نکال کر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
