ورلڈ کپ ، افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے ہدف دے دیا

ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کو جیت کےلیے 292رنز کا ٹارگٹ دے دیا ۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ پچاس اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 291رنز بنائے۔تفصیلات کے مطابق ٹاس کی جیت آج افغانستان کے حصے میں آئی تو کپتان حشمت اللہ نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ میچ کے آغاز پر رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زردان کریز پر آئے تاہم گرباز آسٹریلین باولرز کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور محض 21 رنز پر ہیزل وڈ کی بال پر سٹارک کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے، رحمت شاہ 30 ، کپتان حشمت اللہ 26 اورعظمت اللہ 22 ، محمد نبی 12رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ابراہیم زدران 129اور راشد خان35سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے جوش ہیلز ووڈ نے دو جبکہ مچل سٹارک ، ایڈم زیمپا اور گلین میکسوئل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی .دونوں ٹیمیں ممبئی کے واکھنڈے کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہیں، آسٹریلیا نے تاحال 7 میں سے 5 میچز جیتے جبکہ افغانستان نے 7 میں سے 4 میچز میں فتح حاصل کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں