فواد چوہدری کو مزید 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر حوالے کیا جائے،عدالت نے درخواست پرفیصلہ محفوظ کر لیا

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما فواد چوہدری کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت ہوئی، پراسیکیوٹر عدنان علی نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی اساتدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں، ان سے پیسوں کی وصولی کرنی ہے۔ پستول کی برآمدگی اور شناخت پریڈ کروانی ہے۔ فواد چوہدری پولیس کے ساتھ تعاون نہیں کر رہے۔عدالت نے دونوں وکلا کی جانب سے دلائل سننے کے بعد 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں