طوطوں کے شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ، عمل درآمد نہ کرنیوالوں کو بھاری جرمانےکیے جائیں گے

اسلام آباد میں طوطوں کے شناختی کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔نجی ٹی وی” کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے جنگلات میں طوطوں کی تعداد کم ہونے کے سبب شناختی کارڈ جاری کرنے کا معاملہ سامنے آیا، مذکورہ فیصلے کے تحت پالتو طوطوں کے ساتھ ساتھ مالکان کو شناختی نمبر الاٹ کئے جائیں گے جبکہ چوزوں کی ٹانگوں پر انگوٹھی ڈالی جائے گی۔جن لوگوں نے رجسٹریشن نہ کروائی ان مالکان کو 25 ہزار روپے کے جرمانے کرنے کے علاوہ طوطے بھی ضبط کر لیے جائیں گے۔ طوطوں کے شناختی کارڈ اسلام آباد کا وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ جاری کرے گا.طوطوں کی رجسٹریشن رواں سال 31 دسمبر تک مفت، یکم جنوری سے 29 فروری 2024 تک 5 ہزار فیس بھرنی ہو گی، بالغ پرندوں کی رجسٹریشن 28 فروری 2024 تک بند ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں