Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی کا عالمی برادری سے اسرائیلی بربریت رکوانے کا مطالبہ

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی علامہ طاہر اشرفی کاکہنا ہے کہ عالمی برادری کو اسرائیل کی بربریت روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔علامہ طاہر اشرفی کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا مسئلہ فلسطین پوری امت کا ہے۔10ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔حکومت پاکستان، ریاست اور عوام فلسطین کے ساتھ ہیں۔ طاہر اشرفی کاکہنا تھاکہ پاکستان کا مؤقف کشمیر پہ بدلا ہے نہ فلسطین پر،ان معاملات پر پوائنٹ سکورنگ نہ کی جائے۔پوری امت 11 اور 12 نومبر کے اجلاس کی طرف دیکھ رہے ہیں۔او آئی سی اجلاس سے بہت توقعات ہیں ۔امت کی یکجہتی سے فلسطین اور کشمیر کو حق ملے گا ۔ان کا مزید کہناتھا کہ پیغام پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اہم ہے۔ پاکستان معاشی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے ۔دوست ممالک پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کرنے جارہے ہیں ۔ ڈالر کم ہوا سٹاک ایکسچینج میں تیزی آئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

twelve + 14 =