سیالکوٹ میں دوہرے قتل کا دلخراش واقعہ

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ پرانا دھاناوالی کے کھیت سے دو نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں. دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے. لاشیں ملنے پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا. پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے. ایک مقتول کی شناخت یعقوب کے نام سے ہوئی ہے جو محلہ نور پورہ کا رہائشی بتایا جا رہا ہے تاہم دوسرے کی شناخت نہ ہو سکی ۔پولیس نے واقعہ کی ابتدائی طور پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں