Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

آسٹریلیا کو یادگار جیت دلانے کے بعد گلین میکسوئل کا بیان

آسٹریلوی ٹیم کے بلے باز گلین میکسوئل نے یاد گار اننگز کھیلنے کے بعد کہا ہے کہ میں نے پچ پر آکر صرف یہ سوچا کہ اپنی بلے بازی پر فوکس کرنا ہے اور گراونڈ میں بہت متحرک رہنا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پرفارمنس صرف اپنے بیٹنگ پلان پر عمل کرنے سے ہوئی ،میرے لیے یہ پازیٹو رہ کر کوشش کرنے اور اس چیلنج کو بھر پور طریقے سے قبول کرنے کی بات تھی ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج بہت گرمی تٍھی ، میں اپنے پیر میں کھنچاو کی تکلیف سے نکلنے کی کوشش کر رہا تھا اور خو ش قسمتی سے میں نے موومنٹیم کو برقرار رکھا ۔ انہوں نے کہا جب میرا ایل بی ڈبلیو آوٹ مس ہوا تو پھر میں نے سوچا کہ اب میں نے اپنی شارٹس کھیلنی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان باولرز نے بہت اچھی باولنگ کی جبکہ ہم نے باولنگ میں افغانستان کی ابتدائی وکٹس جلدی نہیؒں حاصل کیں ۔ گلین میکسوئل نے کہا کہ میں نے پہلے بھی ایسی اننگز کھیلی ہیں جس میں مجھے چانس ملا لیکن پھر بھی میں کچھ نہیں کر پا یا لیکن آج چانس ملنے کے بعد میچ جیتنا اچھا لگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں