چینی کی وافر دستیابی کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا 60 ہزار میٹرک ٹن خریداری کا فیصلہ

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے 60 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چینی کی خریداری کیلئے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے ٹینڈر جاری کر دیا، لفافہ بند بوریاں 20 نومبر کو طلب کی گئی ہیں جو اسی روز کھولی جائیں گی۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے کہا گیا کہ چینی دستیابی کیلئے خریداری کا فیصلہ کیا، سٹاک ختم ہونے سے پہلے چینی خریدنے کا پلان ہے۔ گزشتہ ماہ یوٹیلٹی سٹورز نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی جو اخراجات ملا کر کارپوریشن کو تقریبا 150 روپے فی کلو میں پڑی۔ یوٹیلٹی سٹورز کو 135 روپے 27 پیسے فی کلو کے حساب سے کم سے کم بولی ملی تھی۔ حالیہ مہینوں میں بروقت چینی خریداری نہ کرنے پر 2 بار بحران پیدا ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں