فلسطینی صدر پر قاتلانہ حملہ، اندھا دھند برستی گولیاں محافظ کو چھلنی کر گئیں

فلسطینی صدر محمود عباس قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تاہم ان کا گن مین جاں بحق ہو گیا۔نجی ٹی وی کےمطابق فلسطینی صدر محمود عباس پر مسلح افراد نے فائر کھول دیا تاہم وہ بال بال بچے جبکہ ان کا ایک محافظ گولیاں سے چھلنی ہو کر دارفانی سے کوچ کر گیا۔ حملے کی ذمہ داری “سنز آف ابو جندل” نامی تنظیم نے قبول کر لی، مغربی کنارے میں متحرک گروپ نے محمود عباس کو اسرائیل کے خلاف حملے کیلئے 24 گھنٹوں کی مہلت دی تھی جس کے ختم ہونے پر جان لیوا حملہ کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں