غزہ پر بمباری: بیلجیئم کی ڈپٹی وزیراعظم کا اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ

بیلجیئم کی ڈپٹی وزیراعظم نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ پر بمباری کرنے پر اسرائیل پر پابندیاں لگائے۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈپٹی وزیراعظم پیٹرا ڈی سٹر نے حکومت سے غزہ کے ہسپتالوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملوں کی تحقیقات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔کہا ’یہ وقت اسرائیل پر پابندیاں لگانے کا ہے۔ بموں کی بارش غیر انسانی ہے۔‘ڈپٹی وزیراعظم نے مقامی اخبار کو بتایا کہ ’یہ واضح ہے کہ اسرائیل عالمی برداری کی جانب سے جنگ بندی کے مطالبے کو رتی برابر اہمیت نہیں دیتا۔‘ یاد رہے کہ اسرائیل نے حماس کی جانب سے 7 اکتوبر کے حملوں کے جواب میں غزہ پر بمباری شروع کی تھی جو کہ ابھی تک جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں