پنجاب حکومت نے سموگ کے سبب 8 شہروں میں آج سے سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا، دفاتر، تعلیمی ادارے، ریسٹورنٹ، سینما اور جم خانے بند رہیں گے.نجی ٹی وی کے مطابق صوبائی حکومت نے کوڑا کرکٹ، چمڑہ، فصلوں کی باقیات سمیت اشیا کو آگ لگانے پر پابندی لگا دی ہے، پولیس کو خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔دوسری جانب پیٹرول پمپ، میڈیکل سٹور، تندور، بیکریاں اور دودھ کی دکانیں کھلی رہیں گی۔ لاک ڈاون لاہور کے علاوہ شیخوپور، قصور، گوجرانوالہ، ناروال، ننکانہ صاحب اور حافظ آباد میں نافذ رہے گا جبکہ دفعہ 144 پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائے گا۔سٹیٹ بینک نے سمارٹ لاک ڈاون کے تحت بینکوں کی تعطیل کا بھی اعلان کیا ہے جو 10 نومبر تک بند رہیں گے۔
