مودی سرکار کی مسلم دشمنی :علی گڑھ شہر کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور

بھارت کی حکمران مودی سرکار ملک سے مسلم شناخت کوختم کرنے کی کوششیں مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم شناخت رکھنے والے شہر علی گڑھ کا نام تبدیل کرکے ہری نگر کرنے کی ایک قرارداد منظور کی گئی ہے جو برسراقتدار بی جے پی کی حمایت والے میونسپل بورڈ نے منظور کی جبکہ حتمی منظوری کے لیے قرارداد ریاستی حکومت کو بھیج دی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی حکومت پہلے بھی مسلمانوں کے نام سے منسوب کئی شہروں کے نام بدل چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں