مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی، قراقرم، ملت اور پاکستان ایکسپریس کو مختلف سٹیشنز پر روک لیا گیا

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب کوئلے سے بھری مال گاڑی کی بوگی پٹڑی سے اتر گئی جس پر کئی ٹریوں کو مختلف سٹیشنز پر روک دیا گیا۔نجی ٹی وی” کے مطابق مال گاڑی کراچی سے لاہور جا رہی تھی کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ مختلف سٹیشنز پر رحمان بابا اور قراقرم ایکسپریس کو روک لیا گیا،پاکستان ایکسپریس اور ملت ایکسپریس کو بھی روک لیا گیا۔ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ گوجرہ سیکشن پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا، جلد ٹریک بحال کر دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں