فلسطین کی حمایت کی سزا، بیلا حدید سے فرانس کی کمپنی نے معاہدہ توڑ دیا، پھر کس کو موقع دیا؟

فرانس کی فیشن برانڈ کمپنی نے فلسطین کی حمایت پر فلسطینی نژاد بیلا حدید سے معاہدہ ختم کر کے اسرائیلی ماڈل کو موقع دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق بیلا حدید فلسطینی ہیں مگر اب امریکہ میں ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ وہ 7 سال سے فرانس کی فیشن برانڈ سے منسلک تھیں مگر غزہ اسرائیل جنگ کے دوران جب انہوں نے فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھائی تو ان سے معاہدہ توڑ دیا گیا۔فرانسیسی کمپنی نے کھلی دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیلی ماڈل کو برانڈ ایمبیسڈر مقرر کر دیا۔ دوسری جانب بیلا حدید نے فرانسیسی برانڈ کمپنی کے اس اقدام پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا تھا کہ غزہ کیلئے آواز اٹھانے پر انہیں جان کا خطرہ ہے مگر وہ اس بات پر شرمندہ ہیں کہ غزہ کے حق میں بولنے میں تاخیر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں