سعودی ٹیم فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کا سفر الاحسا کے الفتح کلب سٹیڈیم سے کررہی ہے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں سعودی قومی فٹبال ٹیم کا مقابلہ جمعرات 16 نومبر کو الاحسا کے الفتح کلب کے سٹیڈیم میں پاکستانی فٹبال ٹیم سے ہوگا۔ سعودی فٹبال ٹیم نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر الاحسا کے شائقین سے کہا کہ ہمارا مقابلہ جمعرات 16 نومبر کو ہوگا۔یاد رہے پاکستان اور سعودی عرب کوالیفائرز ٹو کے گروپ جی میں شامل ہیں جس میں اردن اور تاجکستان بھی ہیں۔پاکستانی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لیے ہیڈ کوچ سٹیفن کونسٹنٹینس کی نگرانی میں جناح سٹیڈیم اسلام آباد میں بھر پور ٹریننگ کی۔ پاکستانی ٹیم گیارہ نومبر کو سعودی عرب جائے گی۔اس سے قبل بتایا گیا تھا سعودی عرب اور پاکستان کا میچ دمام میں کھیلا جا ئے گا تاہم اب یہ میچ الاحسا میں ہوگا۔
