اسرائیلی بمباری کے دوران جانیں گنوانے والے صحافیوں کی تعداد 42ہوگئی

اسرائیل کی غزہ پر ایک ماہ سے جاری مسلسل بمباری میں فرائض کی انجام دہی کے دوران جانیں گنوانے والے صحافیوں کی تعداد 42 ہوگئی جب کہ 50 دفاتر جزوی یا مکمل طور تباہ ہوچکے ہیں۔غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق تنظیم ’’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز‘‘ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فوٹو جرنلسٹ اعصام عبداللہ کی موت اسرائیلی شیل لگنے کی وجہ سے ہوئی۔7 اکتوبر سے روزانہ کی بنیاد پر ایک صحافی اسرائیلی بمباری کا شکار بن کر اپنی جان گنوا رہا ہے اور یہ تعداد اب تک 42 تک جا پہنچی ہے۔اعصام کی ہلاکت کے واقعے کو بیان کرتے ہوئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صحافی کو اسرائیلی شیل اس وقت لگا جب وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ پہاڑ کی ایک چوٹی پر کھڑے ہوکر حزب اللہ کے خلاف صیہونی ریاست کی فوجی کارروائی کی کوریج کر رہے تھے۔آر ایس ایف ‘ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اعصام عبداللہ جس پہاڑی پر کھڑے تھے وہاں اسرائیلی فوج انہیں دیکھ اور پہچان سکتی تھی لیکن اس کےباوجود انہیں نشانہ بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں