گھریلو تنازع پر قریبی رشتے دار نے گولیوں سے بندوق بھری اور 2 خواتین سمیت 4 افراد پر خالی کر دی

گھریلو تنازع پر سرگودھا میں قریبی رشتے دار نے 2 خواتین سمیت 4 افراد کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق 4 افراد کے قتل کا افسوسناک واقعہ مڈھ رانجھا کے نواحی علاقے گھلاپورمیں پیش آیا جہاں ملزم نے بندوق میں گولیاں بھریں اور رشتے داروں کے سامنے آ کر برسٹ مار دیا، فائرنگ کے نتیجے میں سرفراز، فیصل، عرفہ اور مقصودہ جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے ملزم احمد شیر کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدیں جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں