راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد میں 16سالہ لڑکے سے نازیبا حرکات کرنے والے معلم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق متاثرہ لڑکے کے والد نے نصیرآباد تھانے میں مقدمہ درج کرایا، جس میں بیان دیا کہ عمر نامی مدرسے کے قاری میرے بیٹے کے ساتھ نازیبا حرکات کیں۔لڑکے کے والد نے پولیس کو بتایا کہ قاری عمر نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی، اور پلاسٹک کے پائپ سے تشدد بھی کیا۔پولیس حکام کے مطابق لڑکے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے قاری عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
