کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان

کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے،نیپرا پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر14نومبر کو سماعت کرے گا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق روا مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے،ڈسکوز نے صارفین پر 22ارب 56کروڑ روپے کا اضافی بوجھ منتقل کرنے کی درخواست کر رکھی ہے،جولائی تا ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی ہوگا، نیپرا نے رواں مالی سال کی پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کیلئے نظرثانی نوٹس جاری کردیا۔نیپرا نے کہاہے کہ حکومتی گائیڈلائن کے تحت جولائی تا ستمبر کی ایڈجسٹمنٹ کا یکساں ٹیرف رکھا جائے گا، جولائی تا ستمبر 2023کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائر کی گئی ہے،نیپرا پہلی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر14نومبر کو سماعت کرے گا، کمپنیوں نے کپیسٹی چارجز کی مد میں 12ارب 12کروڑ 60لاکھ روپے وصولی کی اجازت مانگی ہے،یوز آف سسٹم چارجز کی تحت 10ارب 24کروڑ 70لاکھ روپے وصولی کی درخواست کی گئی ہے،آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں 4ارب 61کروڑ70لاکھ روپے مانگے گئے ہیں،نقصانات کی مد میں 6ارب 61کروڑ 70لاکھ روپے وصول کرنے کی درخواست ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں