دکانیں زبردستی کیوں بند کروائیں، ایسا کوئی حکم نہیں دیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

دکانیں زبردستی کیوں بند کروائیں، ایسا کوئی حکم نہیں دیا، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پولیس کی جانب سے لاہور میں مختلف مارکیٹیں زبردستی بند کرانے کا نوٹس لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ آج 10 نومبر کو دکانیں بند کرانے کا کوئی حکم جاری نہیں کیا، پولیس نے زبردستی دکانیں بند کرائی ہیں تو سخت نوٹس لیا جائے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سموگ کے سبب مارکیٹیں صرف ہفتے اور اتوار کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔واضح رہے کہ لاہور ولیس نے عابد مارکیٹ میں دکانیں زبردستی بند کروائی تھیں، پولیس مارکیٹ پہنچی تو بعض مقامات پر تاجروں کیساتھ توتکار بھی ہوئی، دکانداروں کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے ایک دکاندار کو حراست میں لے لیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں