جزوی لاک ڈاؤن، مارکیٹیں بند کروانے کیلئے کریک ڈاؤن شروع، زبردستی شٹر گرا دیئے گئے

لاہور میں جزوی لاک ڈاؤن کے سخت نفاذ کیلئے پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا۔ عابد مارکیٹ میں دکانیں زبردستی بند کروا دیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے لاہور کی عابد مارکیٹ میں دکانیں زبردستی کرانے کیلئے پولیس پہنچی تو بعض مقامات پر تاجروں کیساتھ توتکار بھی ہوئی، دکانداروں کی جانب سے مزاحمت پر پولیس نے ایک دکاندار کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے زبردستی شٹر بھی گرا دیئے جس کے بعد دیگردکانداروں نے خود ہی مارکیٹ بند کرنا شروع کر دی۔سموگ کی سنگین صورت حال پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت نے 8 اضلاع میں جزوی لاک ڈاون کا اعلان کر رکھا ہے، جس پر عملدرآمد کیلئے ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت دفعہ 144 بھی نافذ کر دی گئی اور مارکیٹیں بند کروانے کیلئے پولیس متحرک ہو گئی۔بتایا گیا ہے کہ لاہور کا آج ایئرکوالٹی انڈیکس 125 ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں