ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش متوقع؟ ویڈیو وائرل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہوں کے دوران نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی افواہیں گردش کر رہی ہیں، بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ اور ویرات کوہلی اپنی بیٹی وامیکا کے بعد اپنے دوسرے بچے کی توقع کر رہے ہیں۔انہی افواہوں کے درمیان، انوشکا شرما کی نئی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ سیاہ رنگ کے ٹاپ میں ملبوس ہیں اور اُُنہیں اپنے شوہر ویرات کوہلی کا ہاتھ تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دیکھ کر اس جوڑے کے مداحوں کا کہنا ہے کہ اب انوشکا شرما کے حاملہ ہونے کی خبر کی تصدیق ہوگئی ہے۔دوسری جانب حاملہ ہونے کی خبر پر ابھی تک ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

https://www.instagram.com/reel/Czb83qsSEFO/?igshid=dW9ocTFqeXRqamF3

اس سے قبل بھی انوشکا شرما کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھی تھیں اور اُنہوں نے میڈیا کو اُن کی تصاویر کھینچنے سے روک دیا تھا۔واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے سال 2017 میں اٹلی میں شادی کی تھی، اس جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں