وطن واپسی سے انکار پر افغان مہاجر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا

خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں افغان مہاجراپنی بیوی کو قتل کرکے فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ پبی کے علاقے میں شوہر نے بیوی کو قتل کردیا اور 5 بچوں کو لے کر فرار ہوگیا ہے،پولیس کے مطابق افغانستان جانے سے انکار پر افغان مہاجر نے بیوی کو قتل کیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے 10سال قبل پشاور کی رہائشی لڑکی سے شادی کی تھی۔خیال رہے کہ حکومت کی جانب سےغیر قانونی افغان مہاجرین کو پاکستان سے نکلنے کے لیے 31 اکتوبر تک کی تاریخ دی تھی ، ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد ملک بھر میں افغان مہاجرین کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے ، آپریشن کے دوران غیرقانونی افغان مہاجرین کو گرفتار کر کے ملک بدر کیا جارہا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں