معروف پاکستانی گلوکار اور برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد کے والد انتقال کر گئے۔سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے پیغام میں جواد احمد کا کہنا تھا کہ ان کے والد پروفیسر توقیر احمد دار فانی سے کوچ کر گئے۔ انہوں نے عزیزوں ، دوستوں اور مداحوں کو نماز جنازہ سے متعلق بتایا جو ڈیڑھ بجے بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ گلوکار نے اپنے پیغام میں نماز جنازہ ادا کرنے کے مقام سے بھی آگاہ کیا۔
جواد احمد نے والد کے انتقال کی وجوہات سے آگاہ نہیں کیا، شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے اس جانکاہ اطلاع پر نہایت افسوس کا اظہار کیا۔