غزہ میں 160 سے زیادہ اسرائیلی فوجی اہداف کو مکمل یا جزوی تباہ کر دیا، ترجمان القسام بریگیڈ

القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے 160 سے زیادہ فوجی اہداف کو مکمل یا جزوی تباہ کر دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق اسرائیل کیساتھ برسرپیکار حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ گزشتہ 48 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی 25 سے زیادہ گاڑیوں کو مکمل تباہ کیا۔ دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے، اسرائیلی طیاروں نے تازہ حملوں میں ہسپتالوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی زیر علاج فلسطینی شہید ہو گئے۔ الشفا ہسپتال کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے بار بار حملوں کے سبب تمام سرجیکل آپریشن روک دیئے گئے اور اب طیاروں کے ساتھ ساتھ اسرائیلی فوج کے سنائپرز بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔ موت ہم سے محض چند منٹوں کی دوری پر نظر آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں