کراچی میں 46 کروڑ کے سمگل شدہ سپئرپارٹس اور 10 کروڑ کے سگریٹ پکڑے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق کسٹم انٹیلی جنس نے کراچی میں بڑی کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں سمگل شدہ آٹو پارٹس برآمد کر لئے جبکہ بولٹن مارکیٹ سے بڑی مقدار میں سمگل کی گئی سگریٹ کی کھیپ پکڑ لی۔ بتایا گیا ہے کہ آٹو پارٹس کی مالیت کا 46 کروڑ جبکہ سگریٹس کا 10 کروڑ روپے تخمینہ لگایا گیا ہے۔
