15 نومبر سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کتنی کمی کا امکان ہے ؟ پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پٹرول اور ڈیزل سستا ہو نے کا امکان ہے نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 نومبر سے 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک کی کمی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کروڈ آئل کی قیمت جولائی کے بعد 4 فیصد کم ہو کر کم ترین سطح 78 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔ ملک میں پیٹرول کی قیمت283.38 روپے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت303.18 روپے ہے۔دوسری جانب روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 6 روپے کی کمی ہوئی جو 280 روپے سے کم ہو کر 286 روپے پر آ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں