Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

سموگ کے تدارک سے متعلق کیس؛لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں 2روز ورک فرام ہوم ، ہفتے کو تمام سکولز اور کالجز بند کرنے کا حکم دیدیا

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک سے متعلق کیس میں ہفتے میں 2روز ورک فراہم ہوم کا حکم دیدیا، جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی ماحولیات کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ہفتے کے روز تمام سکولز اور کالجز بند کردیں ۔نجی ٹی وی “کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک کے حوالے سے درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم سموگ کے تدارک کیلئے عملی اقدامات نہ کرنے پر برہم ہو گئے،جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی ماحولیات کو فوری تبدیل کرنے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ نے ہفتے میں 2روز ورک فرام ہوم کا حکم دیدیا،جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ہفتے کے روز تمام سکولز اور کالجز بند کردیں ،عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور پر بھی اظہار برہمی کیا۔جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ چیف سیکرٹری تو سوئے ہوئے ہیں،کمشنر لاہور یہاں آکر باتیں کرتے ہیں مگر کارکردگی کچھ نہیں،حالات خراب ہو رہے ہیں مختلف علاقوں سے ویڈیوز آ رہی ہیں،عدالت نے کہاکہ شیخوپورہ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ کے ڈپٹی کمشنرز کا تبادلہ کریں،ان افسران کو توہین عدالت کے نوٹسز بھی جاری کررہا ہوں،لاہور کے دل میں ٹائر جلا کر براحال کیاگیا ہے ۔ وکیل نے کہاکہ 5تھانوں کی حدود سے لاکھوں ٹن ٹائر برآمد ہوئےہیں۔عدالت نے کہا کہ سب سے زیادہ سموگ گاڑیوں کے دھویں سے پیدا ہوتی ہے،سائیکلنگ اور پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ دیں،5منٹ ٹریفک بند ہو تو پورے شہر کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔وکیل ایل ڈی اے نے کہاکہ ہم نے صرف 70روز میں انڈر پاس تعمیراکرایا ہے۔عدالت نے کہاکہ اس پر آپ کو ستارۂ امتیاز ملنا چاہیے،اس تعمیر کے بعد جو سموگ آئے وہ پور ی سردیاں ہم بھگتیں گے،آپ انڈر پاس بنانے میں ماہر ہو گئے ہیں لیکن باقی چیزوں کو بھی دیکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

two × 4 =