امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہےکہ غزہ میں 12 ہزار شہادتیں ہو گئیں,مسلم امہ کے حکمراں صرف باتیں کر رہے ہیں، اسلامی ممالک صرف اجلاس کر رہے ہیں وہاں کے لوگ پوچھتے ہیں کہ مسلم ممالک کی فوجیں کہاں ہیں؟ وہ کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہالشفاء اسپتال میں نوزائیدہ بچے انکیوبیٹرز پر تھے وہاں کی بجلی منقطع کر دی گئی، ڈاکٹرز نے بالآخر انکیوبیٹر سے نکال کر بچوں کو باہر رکھ دیا۔100 سے زائد لاشیں اسپتال میں موجود ہیں جن کی تدفین نہیں کی گئی، مسلم امہ کے حکمراں صرف باتیں کر رہے ہیں۔وہاں کے لوگ پوچھتے ہیں کہ مسلم ممالک کی فوجیں کہاں ہیں؟ہ او آئی سی کے اجلاس میں تجویز آئی کہ تیل بند کیا جائے، فوج مل کر مقابلہ کرے، لیکن اس پر چند ممالک نے عمل نہیں کیا صرف جنگ بندی کی بات ہوئی۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل کو کیسے ایک ریاست کے طور پر قبول کیا جائے گا، پاکستانی عوام اور آئین کہتا ہے کہ اسرائیل کو قبول نہیں کیا جائے گا، وزیرِ اعظم کاکڑ صاحب یہ بات نہ کریں ورنہ احتجاج کا رخ وزیرِ اعظم ہاؤس کی طرف ہو گا۔
