Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ 2023 ٹیم ایف جی پولو نے جیت لیا

جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام آٹھ گول کا ٹورنامنٹ میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ 2023ء سپانسرڈ بائی جے ایس بینک ٹیم ایف جی /دین پولو نے جیت لیا۔ فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد آخری لمحات میں 8-7.5 سے ہرا دیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیم کو 9-5.5 سے ہرا دیا۔تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں جے ایس بینک کے سپانسر ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سابق آرمی چیف جنرل جہانگیر کرامت اور مسز میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ تھیں۔ جنرل صاحب کی فیملی، بیٹے بریگیڈیئر بدر الزماں (ر)، سیکرٹری کلب میجر علی تیمور (ر) اور تماشائیوں کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھی۔ ایف جی /دین پولو اور ڈی ایس پولو /شیخو سٹیل کے درمیان میچ کافی زبردست رہا۔ ایف جی /دین پولو کی طرف سے خوان کروز گروگل نے پانچ، میاں عباس مختار نے شاندار تین گول سکور کیے۔ ہارنے والی ڈی ایس پولو /شیخو سٹیل کی طرف سے نکو رابٹس نے تین، دانیال شیخ نے دو، کرنل عمر منہاس (ر) اور عثمان عزیز انور نے ایک ایک گول سکور کیا۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں ماسٹر پینٹس کی ٹیم نے ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیم کو 9-5.5 گول سے ہرا دیا۔ اختتامی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں عباس مختار کا کہنا تھا کہ سیزن کا پہلا فائنل کھیلے ہیں جس سے بہت زیادہ خوشی ہے۔ پچھلے فائنل میں تھوڑے سے مارجن سے ہارنے کا دکھ تھا اس فائنل میں ٹیم نے زیادہ محنت کی اور جیت حاصل کی۔ فرہاد شیخ کا کہنا تھا کہ اگلے ٹورنامنٹس میں بھی زبردست کھیل پیش کرکے فائنل تک رسائی حاصل کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں