Warning: Undefined array key "geoplugin_countryName" in /home/u381184473/domains/starasiatv.com/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 96

شہریوں کے اغواء میں ملوث 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ، 5 گرفتار

بے گناہ شہریوں کو غیر قانونی حراست میں لینے کے الزام میں 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ 5 کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون معراج بی بی کی بچوں کو سی آئی اے کی غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت عالیہ میں ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ عدالت کے حکم پر 11 ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور 5 اہلکار وں کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ باقی ضمانت پر ہیں، معاملے کی تفتیش مکمل کرلی گئی ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پوچھا کہ کیا کیس کا چالان جمع ہوگیا ہے۔ جس پر ایف آئی اے کے افسر نے جواب دیا کہ کسی بھی مقدمے کا چالان جمع نہیں ہوا تاہم اگلے ہفتے جمع کروا دیا جائے گا۔سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ آئی جی کی طرف سے نامزد اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جاری ہے اور شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں