کرکٹ آسٹریلیا نے عالمی ورلڈ کپ 2023 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا۔ٹیم میں جنوبی افریقا کے تین، آسٹریلیا کے تین، بھارت کے چار،نیوزی لینڈ اور سری لنکا کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کا کوئی بھی کھلاڑی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں کوئنٹن ڈی کاک، ڈیوڈ وارنر، ویرات کوہلی(کپتان)، میکس ویل، ایڈن مارکرم، رچن راویندرا، مارکو جینسن، رویندر جڈیجا، محمد شامی،ایڈم زیمپا، بمرا اور 12 ویں کھلاڑی کے طور پر دلشان مدوشنکا ہ شامل ہیں۔
