سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو حراست میں لے لیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق علی وزیر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ کوئٹہ سے کسی کام کے سلسلے میں جا رہے تھے کہ انہیں درہ زندہ کے قریب روک لیا گیا۔ پولیس نے سابق رکن اسمبلی کے خلاف اداروں کے خلاف تقاریر اور امن عامہ کو نقصان پہنچانے کے مقدمات درج کر رکھے ہیں۔
