صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ غزہ میں جاری جارحیت پر انسانیت شرمندہ ہے، عقل اور ذہانت کا ملاپ ہی ورلڈ آرڈر ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی” کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ماحولیات سے متعلق موضوع کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ دور میں جنگوں سے انسانیت اور وسائل کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ دنیا میں قوانین موجود ہیں مگر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ قوموں کے کچھ قوانین میں سقم بھی موجود ہے۔ ایسا نہیں ہو سکتا کہ دفاع کیلئے دوسرے ممالک پر حملے کریں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے ارتقاء کے راستے میں یورپ کے مفادات آڑے آ جاتے ہیں، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔ اسرائیل نے طے کر لیا کہ وہ 2 ریاستی فارمولے پر عمل نہیں کرے گا۔
